Eid e Ghadeer Special Kalam 2024
Balti Qaseeda
Ghadeer
Syed Jan Ali Shah Rizvi
#syed #eid #eidspecial #kalam #jashn #jashnemilad #wiladatmolaali #ghadeer
. . . . . . . . .
سلام ، تحفہ یا علیؑ مدد
ہر سال کی طرح اس سال بھی بلتی میں ایک منفرد انداز میں خوبصورت بلتی قدیمی کلام جو کہ مشہور و معروف شاعر اہلبیت جناب بوا جوہر رح مرحوم نے لکھا، انکا انداز کلام ہی منفرد ہیں کلام سنتے ہی لوگ پہچان جاتے ہیں کہ کلام بوا جوہر مرحوم کے ہیں۔۔۔!
یہ کلام بہت قدیمی ہیں جو کہ بلتستان میں اپنی روایتی انداز میں عید غدیر کے ایام میں قصیدہ خواں حضرات پڑھتے ہیں اور مجھے یہ شرف حاصل ہے کہ میں نے یہ کلام بچپن سے اپنے والد استاد سید اکبر علی شاہ سے سنا اور ماشاءاللہ سے ابھی بھی والد محترم اپنی روایتی انداز میں یہ کلام پیش کرتے ہیں۔۔۔!
اس کلام میں ہم نے گلگت بلتستان کی ثقافتی چیزوں کو بھی دکھانے کی کوشش کی ہے ۔۔۔۔
اس کلام میں ٹیم
SJR( Syed Jaan Rizvi )
نے بہت محبت دی اور اپنا حصہ ڈالا ۔۔۔
خصوصی شکریہ ادا کرونگا ( والد سید اکبر علی شاہ ، جناب کاچو بشارت مقپون ، ٹیم SJR & اشتر بھائی۔۔۔!
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
عید غدیری جقلا بسیار مبارک
Vocalist: Syed Jan Ali Shah
Kalam: Bua Johar Khaplu (late)
Veriationx: Syed Jaan Rizvi
Audio: ZDS (Zain) Karachi
Video: SRS (Mehmood Achooli)
Edit: Irtiza Ali
Chorus: Mir Basharat Baltistani, Abbas Karabalayi & Syed Jaan Rixvi
Design : Tahir Rabbani
Speacial Thankc: Syed Akbar Ali Shah(Father),Kacho Basharat Maqpoon, Shine Studio Shigar & Team SJR
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اردو ترجمہ مدح در بابت عید غدیر
عید غدیر کا دن بہت مبارک ہو۔مبارک ہو یہ دن چاہنے والوں کو مثلِ گلزار ہوگیا.
پیغمبر (ص) نے سوچ سمجھ کر،لشکر کو جمع کر کے فرمایا، میرے علی ؑ کو اپنائے رکھو، اور ایسا سالار مبارک ہو.
خالقِ اکبر اور اس کے رسول (ص) نے خوشی و مسرت سے حیدر ؑ کو سب کا سردار بنایا، ایسا سردار مبارک ہو.
اسی اثناء میں ایک شخص نے کھڑے ہوکر بغض بھرے دل کے ساتھ ظاہری طورپر منہ زبانی اقرار کیا اور مبارک باد دی.
یہ اس کے لطف و کرم کی نشانی ہے کہ بھائی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنا داماد بھی بنا لیا۔ کسی نے لاچار بخٍ بخٍ کہتے ہوئے مبارک باد دی.
کوئی خوشی سے گلاب کی طرح کھل اُٹھا۔ کسی کا دل بغض و حسد سے جل بُھن گیا۔ پھر بھی سب نے یک زبان ہو کر کہا مبارک ہو.
یہ دن ہمارے لئے سزاوار ہے جو ہر عید سے بہترہے۔ یہ حج کا نعم البدل ہے۔ سینکڑوں بار مبارک ہو.
آج کے دن خوشی سے سرشار ہو کر سارے موٗمنین کو والہانہ انداز میں رقص کرتے ہوئے مبارک بادکہنا چاہئے.
آج کے دن چاہنے والوں کی خوشیاں دوبالا ہوں گی۔ عمر بھر تندرستی اور سلامتی عطا ہوگی۔ جب کہ دشمن آگ میں جل بھن کر مریں گے، لہذا مبارک ہو۔
کلام: جوہر علی جوہر (بوا جوہر علیہ الرحمہ)
ترجمہ: کاچو بشارت حسین مقپون
Тэги:
#Eidghadeer #Eid #ghadeer #jashn #MolaAli #AliMola #Manqabat #Qaseeda #Mubarak #SyedJanAliAshah #SyedJanAli #SyedJaanRixvi #Alias #Syed #Eid_ul_Azhaa #Bakra_eid #milaad #mehfil #2024 #Rizvi #Aghajaan #balti #Balti_Qaseeda #Naat #manqabat #kalam #Skardu